thumbnail

“لاک ڈائون اور اس کے غریب پر پہنچے اثرات” تحریر: حسیب احمد

Economic Disaster During COVID 19 LOCKDOWN

 دنیا میں جب سے کرونا کی صورت حال پیدا ہوئی ہے تب سے دنیا کے کہی ممالک میں سخت اور کہیں نرم لاک ڈائون لگایا جارہا ہے۔ لاک ڈائون سے کچھ مثبت اور منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں پوری دنیا میں۔ دنیا میں لاک ڈائون اس لیے لگایا گیا تاکہ ہرکوئی اپنے گھر پر رہے اور کرونا سے محفوظ رہے اور کرونا کیسز میں کمی لائی جاسکے۔ لاک ڈائون سے منفی اثرات یہ بھی پڑھے جیسے لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ بےروزگار ہوگئے ان کی نوکریاں، کاروبار سب ختم ہوگئی۔

کاروبار ختم ہوا تو لوگ مجبور ہوگئے کہاں سے کھائیں اور اپنے بچوں کا پیٹ کیسے بھریں۔ لوگوں نے قرضے لیے اور اب ان کے پاس اتنا نہیں کہ قرض ادا کریں اور اس کا سود بھی ادا کریں۔ لاک ڈائون لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کی زندگی میں مشکلات پیدا کردی ہیں۔ غریب عوام پائی پائی کی محتاج ہوگئی ہے اور نا ان کے پاس نوکری ہے نا کوئی کاروبار جس سے وہ بہترین زندگی بسر کرسکیں اس لاک ڈائون کے دوران۔ کراچی جو کے پاکستان کا معاشی ترقی کا حب ہے وہاں روزانہ کی بنیاد پر اربوں ڈالر کا بزنس ہوتا ہے وہاں بھی لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا۔ ہوٹلوں سے ملازمین کو فارغ کردیا گیا کیوں ہوٹلوں کی کمائی نہیں ہورہی تھی لاک ڈائون کے دوران نا سحیا گھومنے پھرنے ارہے تھے پورے ملک کا پہیہ جام ہوگیا۔ پاکستان وہ ملک جو سخت لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہوسکتا عوام اپنی زندگیوں کو اور اپنے پیاروں کی زندگی کو مشکل میں نا ڈالیں کیوں کہ اگر ہم پرواہ نہیں کریں گے تو پھر لاک ڈائون لگے گا پھر سے کاروبار بند ہوجائیں گے سب پھر وہیں پہنچ جائیں گے جہاں پہلی لہر میں تھے ہم۔ اللہ ہم سب کی اس برے وقت میں حفاظت فرمائے اور کسی کو اپنے علاوہ کسی کا محتاج نا بنائیں اور خدا کے لیے ان غریب پاکستانیوں کی ہی پرواہ کریں کیوں کہ ان کا کاروبار اور نوکریاں ہمارے ہاتھ میں ہیں پرواہ نہیں کریں گے تو چلی جائیں گی ان کی نوکریاں۔ “پاکستان زندہ باد”

تحریر: حسیب احمد

Twitter: @JaanbazHaseeb

https://twitter.com/JaanbazHaseeb?s=09

Subscribe by Email

Follow Updates Articles from This Blog via Email

No Comments

About

Search This Blog

About Us

About Us
Proud 🇵🇰 || Freelance digital media writer || Blogger || Writer/Columnist for http://BaaghiTV.com & http://Jaanbazhaseeb.blogspot.com || Activist || http://about.me/Haseeb-Ahmed

Subscribe Us