thumbnail

اقرارالحسن آخر کون ہے؟؟ تحریر حسیب احمد


 اقرار الحسن ایک ایسا نام ہے جس کو سنتے ہی آپ کو محب سید اقرار الحسن (اقرار الحسن سید) ایک پاکستانی ٹیلی ویژن پریزینٹر اور صحافی ہیں۔ انہوں نے کئی سالوں تک اے آر وائی نیوز میں کام کیا۔ پہلے نیوز کاسٹر تھے، اب وہ سرعام نامی پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں۔

اقرارالحسن 29 مئی 1984 فیصل آباد، پاکستان میں پیدا ہوئے۔
اقرارالحسن نے اپنی ماسٹرز کی ڈگری گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی۔

اقرارالحسن کو بچپن ہی سے لکھنے اور پڑھنے کا شوق تھا اور اردو کی بڑے بڑے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے اور ان انہوں نے پھر اپنی صحافت کا آغاز 2006 آمریت کے دور (مشرف) میں کیا اور شروع کے دنوں میں اے آر وائی نیوز پر بطور نیوز کاسٹر کام کیا۔
 


پھر آگے چل کر انہیں اے آر وائی نیوز پر پروگرام سرعام کا میزبان بنایا گیا اور اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز 2012 میں ہوا۔ اقرارالحسن نے اپنے صحافتی کیریئر میں بہت سے لوگوں کو بے نقاب کیا جو کہ عوام کی زندگی کے ساتھ کھیلتے تھے۔
اقرارالحسن نے ہمیشہ پاکستان کو پہلے ترجیح دی اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس ملک کی عوام کی آواز بن گئے اور اقتدار کے ایوانوں تک عوام کی فلاح اور ترقی کی خاطر حکمران وقت سے سوالات کیے۔


اقرارالحسن ہی وہ اینکرپرسن ہیں جس نے سندھ اسمبلی کی ناقص سیکورٹی کا پول کھول دیا اور سندھ اسمبلی میں اسلحے سمیت داخل ہوکر کرپٹ رشوت خور افسران کو ایکسپوز کیا اور گرفتار ہوئے اور عدالت سے عوام کے اگئے سرخرو ہوئے۔وطنی اور وطن سے محبت کی خوشبو آتی ہے




اقرارالحسن صرف نام نہیں وہ پورے پاکستان کی مضبوطی اور پاکستان کو عظیم و شان تعظیم بننے کا نام ہے ، وطن کی ہر مان، بہن، بیٹی اقرار الحسن کی لمبی عمر اور سلامتی کی دعائیں کرتی ہیں!!
 یقین مانیں اقرار الحسن کا نام سنتا ہوں تو میرے سامنے پاکستان کا وہ نوجوان نظر آتا ہے جو اس ملک کی آخری امنگ ہے. 


اقرار الحسن جیسے نوجوان قسمت اور صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور اپ جنتے ہیں اقرار الحسن نے سچے دل سے پاکستان کی خدمت کی ہے!!

بطور "Social Worker" انہوں نے بہت خدمت سرانجام دیں پاکستان کے لیے اور انسانیت کے لیے، ان کی تنظیم "ٹیم سرِعام" پاکستان میں ہر گلی کوچے میں عوام الناس و قوم کی خدمت میں پیش پیش ہے اور اقرار الحسن کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستانی نوجوان نسل کو ان کی ذمہ داری یاد دلاتی ہے.

اس وقت "ٹیم سرِعام" کے 20 لاکھ سے زائد جانباز اپنی مدد آپ خدمات انجام دے رہے ہیں!! ٹیم سرِعام میں کام کرنے والوں کو اقرار الحسن نے "جانباز" کا لقب دیا جس کا مطلب ہے "بہادر پاکستانی" جو ہمیشہ اپنے ملک کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔۔!!

اقرار الحسن نے خون عطیہ کرکے اس نیک کام کا آغاز کیا تھا اور آج ہر جانباز تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ کرتا ہے !! مجھے فخر ہے میں ٹیم سرعام کا پہلے روز سے حصہ ہوں،اور اقرار الحسن جیسے بہادر انسان میرا بھائی ہے ، اور میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ بطور پاکستانی مجھے اس کی خدمت کا موقع ملا یہ سب اقرارالحسن کی بدولت ہوا ہے ،اخر میں اتنا ضرور کہوں اقرار الحسن وہ ملت کا مینار ہے جس کو کوئی کبھی نہیں گراسکتا۔۔۔!!

اقرار الحسن کا ہمیشہ ساتھ دیتا رہوں گا کیوں کہ وہ بہادر اور سچا پاکستانی ہے جس نے اپنی کامیابی کا لوہا اپنی بے پنا و بے مثال خدمت سے منوایا، ایسے بہادر لیڈر صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں، اللہ اقرار الحسن کا حامی و ناصر ہو اور اس کی 


حفاظت فرمائے۔

تحریر: حسیب احمد 
@JaanbazHaseeb
www.twitter.com/JaanbazHaseeb 

Subscribe by Email

Follow Updates Articles from This Blog via Email

1 Comments

About

Search This Blog

About Us

About Us
Proud 🇵🇰 || Freelance digital media writer || Blogger || Writer/Columnist for http://BaaghiTV.com & http://Jaanbazhaseeb.blogspot.com || Activist || http://about.me/Haseeb-Ahmed

Subscribe Us