thumbnail

کیا اِنٹرنیٹ پر سرچ کیلئے گوگل استعمال کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ بات یہ لازمی جان لینی چاہیئے

گوگل دنیا کا مضبوط ترین سرچ انجن ہے جس کا استعمال لاکھون کروڑوں افراد کرتے ہیں۔ لیکن گوگل پر جو مواد سرچ کیا جاتا ہے وہ اکثر غیر معیاری ہوتا ہے، ایسا ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ یہ دعویٰ جرمنی کی Leipzig اور Bauhaus جامعیات کی مشترکہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔ مذکورہ تحقیق ایک سال تک جاری رہی جس کے دوران گوگل کے ساتھ ساتھ سرچ انجن بنگ اور دیگر سرچ انجنز میں سرچ رزلٹس کے معیار کا موازنہ کیا گیا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ گوگل پر جب کسی چیز کو سرچ کیا جاتا ہے تو زیادہ تر ٹاپ رزلٹس یا سب سے پہلے نظر آنے والے لنکس غیر معیاری مواد پر مبنی ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران 7 ہزار سے زائد پراڈکٹ سرچ ٹرمز کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ گوگل اور دیگر سرچ انجنز کی جانب سے غیر معیاری مواد دکھائے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق زیادہ تر ایسی ویب سائٹس اپنے مواد کی بجائے سرچ انجن آپٹیمائزیشن (ایس ای او) پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ گوگل کی جانب سے ایس ای او کے استعمال کی روک تھام کے لیے اکثر الگورتھمز میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں اور غیر معیاری مواد کو نیچے لے جانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ ہم نے کمپنی کو الگورتھمز کو ترتیب دیتے ہوئے ایسے مواد کی روک تھام کرتے دیکھا ہے مگر ان تبدیلیوں سے عارضی بہتری آتی ہے، جس کے بعد ایس ای او اسپامرز نئے طریقوں سے سسٹم کو شکست دے دیتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ پراڈکٹ سرچز میں تو گوگل کو اکثر شکست ہوتی ہے مگر پھر بھی وہ بنگ اور دیگر سرچ انجنز سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔ تحقیق کے دورانیے کے دوران گوگل کی پراڈکٹ سرچ کا معیار بھی محققین نے بہتر ہوتے دیکھا۔

Subscribe by Email

Follow Updates Articles from This Blog via Email

No Comments

About

Search This Blog

About Us

About Us
Proud 🇵🇰 || Freelance digital media writer || Blogger || Writer/Columnist for http://BaaghiTV.com & http://Jaanbazhaseeb.blogspot.com || Activist || http://about.me/Haseeb-Ahmed

Subscribe Us