thumbnail

“پاکستان اور وہاں کے لوگ” تحریر: حسیب احمد


 پاکستان وہ ملک ہے جہاں ہر کوئی مل جل کر رہتا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے والا سلوک کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام بہت مہمان نواز ہے اور یہاں کے لوگوں کے دل کافی بڑے ہیں کوئی بھی باہر سے آتا ہے اس کو اپنا بنالیتے ہیں اور اپنی بے انتہا محبت سے ہر کسی کا دل جیت لیتے ہیں۔ دنیا میں پاکستان جیسا ملک اور پاکستانی عوام جیسے لوگ بلکل کم ہیں جو ہر مذہب ہر نسل اور رنگ و روپ سے بالاتر ہوکر سب سے محبت کرتے ہیں اور پاکستانی عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کی شریک ہوتی ہے اور جب کوئی کمزور پڑھ جاتا ہے تو اس کا سہارا بھی بنتی ہے۔ پاکستان میں 4 صوبے ہیں اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی پاکستان کے حصہ ہیں۔ چاہے سندھی ہو یا پنجابی یا پھر پٹھان سب ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ان سب کے دل سے صرف ایک ہی نعرا نکلتا ہے وہ “پاکستان زندہ باد” کا ہے۔ پاکستان کے لوگ محنت اور حلال کا کماتے اور کھاتے ہیں کیوں کہ پاکستانی لوگ محنتی اور خوددار ہیں وہ کسی سے کچھ نہیں منگتے بس جو ہوتا ہے اس میں ہی خوش رہتے ہیں اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں۔

اس ملک میں زبانیں تو الگ ہوسکتی ہیں لیکن دل اور محبت نہیں یہ سب اپنے وطن سے برابر محبت کرتے ہیں۔ کوئی مجبوری میں ہو تو پاکستانی اپنے دوسرے پاکستانی بھائی کی مدد کے لیے خود کو پیش کردیتے ہیں یہی تو ہے پاکستانیوں کی ایک دوسرے سے محبت اور اتحاد۔

اگر کسی کے ساتھ ظلم ہوجائے تو پاکستانی اس کو انصاف دلانے کے لیے سب سے آگے ہوتے ہیں اور کھڑے رہتے ہیں اس کے ساتھ زنجیر بن کر۔ یہاں کے اپنی افواج سے محبت کرتے ہیں کیوں کہ افواج پاکستان نے اس ملک کے لیے خون اور اپنی زندگی قربان کی ہیں اور اس دھرتی کو امر کیا ہے۔

پاکستانی قوم جیسی قوم دنیا میں کہیں نہیں دیکھی ہوگی۔ اللہ پاک پاکستان اور پاکستانیوں کی اپس میں محبت سلامت رکھے اور اس ملک کے داخلی اور خارجی خطرات سے حفاظت فرمائے اور ملک کے ہر شہری کو لمبی زندگی سے نوازے کیوں کہ یہ شہری ہیں تو پاکستان قائم ہے۔

“پاکستان زندہ باد

@JaanbazHaseeb

Subscribe by Email

Follow Updates Articles from This Blog via Email

No Comments

About

Search This Blog

About Us

About Us
Proud 🇵🇰 || Freelance digital media writer || Blogger || Writer/Columnist for http://BaaghiTV.com & http://Jaanbazhaseeb.blogspot.com || Activist || http://about.me/Haseeb-Ahmed

Subscribe Us