thumbnail

“کرونا اور عوام کی بے احتیاطی” تحریر: حسیب احمد

کرونا کی آئے دن کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام کی غیر دلچسپی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ صرف اپنی سم کارڈ اور تنخواہ بلاک ہونے کی صورت میں ہی صرف ویکسین کروائیں گے ورنہ نہیں۔ لوگ بلکل بے فکر ہوکر سیر و تفریح کررہے ہیں نا ماسک پہن رہے ہیں نا ایس او پیز کو فالو کیا جارہا ہے اور اوپر سے کہا جارہا ہے کرونا جیسی کوئی وبا نہیں یہ ایک جھوٹ ہے۔ اگر یہ جھوٹ ہوتا تو آج اتنے لوگ اپنی زندگی اور جانوں سے ہاتھ نا دھوتے، ہمیں تسلیم کرنا ہوگا اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا محفاظ بننا ہے۔ ہم اگر احتیاط نہیں کریں گے تو حالات خراب ہونگے اور پھر حکومت پاکستان کو سخت فیصلے اور لاک ڈائون کی طرف جانا ہوگا۔ اس سے بہتر ہے ہم حکومت کے ایس او پیز کو فالو کریں تاکہ سخت فیصلوں سے بچا جائے اور اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا خصوصی خیال رکھنا ہے تاکہ ہم سے کرونا کسی کو نا لگے نا ہم کو کسی سے لگے۔ مشکل وقت ہے انشاءاللہ گزار جائے گا اور پھر سے حالات نرمل ہوجائیں گے۔ گھروں سے باہر کم نکلیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جتنا ہوسکے گھر پر رہیں اور کام بھی یہیں سے کریں یہ وقت آسان نہیں لیکن اگر ہمیں اس کو آسان بنانا ہے تو ویکسین اور ایس او پیز ہی واحد حال ہے خود کو محفوظ اور دور رکھنے کا۔ طبی ماہرین بھی یہی کہتے ہیں اگر کرونا سے بچنا چاہتے ہیں وہ واحد راستہ ویکسینیشن ہے۔ اللہ ہمارے ملک کے لوگوں کو ہدایت دے تاکہ وہ اس کو سیریس لیں۔ اللہ پاک پاکستان کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں اور ہر شہری کی حفاظت فرمائے اور اس ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کی ہمت دے۔ آخر میں خدارا پلیز ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے آپ سب سے کرونا کو مذاق نا سمجھیں اور ویکسین کروائیں اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا حق ادا کریں۔ پاکستان میں لوگ احتیاطی تدابیر نہیں سمجھتے اس کو باہر ممالک کی سازش سمجھتے ہیں، ہم سب کو اس اپنی حکومت کی مدد کرنے چاہیے تاکہ وہ بروقت کرونا کو قابو کرسکیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین اور ماسک کے بارے میں آگاہی دینے میں کامیاب ثابت ہوسکے۔ جس دن عوام میں شعور پیدا ہوا کرونا کی احتیاطی تدابیر کو فالو کرنے لگے اور کرونا کو سنجیدگی سے لینے لگے اس دن پاکستان ہر لحاظ سے کامیاب ہوجائے گا انشاءاللہ “پاکستان زندہ باد” تحریر: حسیب احمد @JaanbazHaseeb

Subscribe by Email

Follow Updates Articles from This Blog via Email

No Comments

About

Search This Blog

About Us

About Us
Proud 🇵🇰 || Freelance digital media writer || Blogger || Writer/Columnist for http://BaaghiTV.com & http://Jaanbazhaseeb.blogspot.com || Activist || http://about.me/Haseeb-Ahmed

Subscribe Us