thumbnail

"بھارتی پیڈ ٹرولرز کے ذریعہ پاکستان پر حملے" تحریر: حسیب احمد


بھارت سے خریدے گئے کچھ بے ضمیر اور پاکستان کے غدار جن میں احمد وقاص گورایہ کا نام سب سے اول پر آتا ہے۔ احمد وقاص جیسے لوگ ائے روز اپنے ہی ملک جس نے ان کو نام دیا اور پہچان دی لیکن افسوس چند پیسوں کی خاطر ایمان تک بیچ دیتے ہیں۔

اپنے ہی ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر باقاعدہ طور مہم چلانے میں سرگرم عمل ہیں بھارت کے کہنے پر اپنے ہی ملک کے خلاف روزانہ بکواس کرتا ہے سوشل میڈیا پر۔

ماضی میں بھی احمد وقاص جیسے لوگ پاکستان کی مسلح افواج اور بالخصوص آرمی چیف جنرل باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف بہت زیادہ نفرت انگیز ٹویٹز کی جس سے پاکستانی قوم کو اپنی ہی فوج کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔ لیکن پاکستانی قوم نے گورایہ جیسے لوگوں کو ناکام ثابت کیا۔
کچھ عرصے سے وقاص گورایہ پاکستان کے حق اور سچ بات کرنے اور ملک و فوج سے محبت کرنے والی خواتین صحافیوں پر ذاتی طور پر ٹویٹر کے ذریعے حملہ آور ہورہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر خواتین صحافیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کررہا ہے اور ان خواتین صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

ان صحافیوں میں جویریہ صدیق، سمیرا خان اور ایسی بہت بہادر خواتین شامل ہیں جو احمد وقاص جیسوں کو منہ توڑ جواب دیتی ہیں لیکن وہ کہتے ہیں نا بے غیرت کو جتنی شرم دلوانے کی کوشش کرو اس کو عزت راس نہیں آتی وقاص گورایہ ان میں سے صفحہ اول پر آتا ہے۔ ٹویٹر کے بدلحاظ، بدتمیز لوگوں میں سے وقاص گورایہ ایک ہی ہے.

درجن سے زائد خواتین صحافیوں کے ایک گروپ نے ایک سخت الفاظ میں بیان جاری کیا ہے جس میں پاکستان میں ان پریشان کن حالات کی مذمت کی گئی ہے جن میں خواتین صحافیوں کو کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ٹویٹر ایسے ٹرولرز اور ایسے اکاؤنٹ جو ان کے پالیسی کے برعکس کام کررہے ہیں ان کو پرمنیننٹ سسپینڈ کردینا چاہیے۔

ٹویٹر کو صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قوانین بنانے چاہیے تاکہ صحافی غیر جانبداری سے کام کرنے سے کوئی نہ روک سکے اور نہ ہی سچ کی اور حق کی آواز دبانے کی کوشش کی جائے۔
کسی ملک اور اس کے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کا کوئی حق نہیں، ملک کی سالمیت پر آنکھ اٹھا کر بھی دیکھنے کا بھی حق نہیں۔

پاکستان کے مسلح افواج اور پاکستانی آفیشلز کے خلاف کوئی بھی ٹویٹ یا پوسٹ ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردینی چاہیے۔

ٹویٹر کو تمام ممالک کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے ہمیشہ کے لئے ختم اور ایسے اکاؤنٹس کو معطل کردینا چاہیے۔ ایسے لوگ اور ایسے اکاؤنٹ معاشرے کا حصہ ہیں جن سے ہر کوئی نفرت کرتا ہے۔

پاکستان کے خلاف آئے دن بکواس کرنے والے اکاؤنٹس صرف اپنے لیے ایجنڈے پر عملدرآمد کرنے کے لیے گامزن ہیں۔ ان سے موجودہ ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہمارے آنے والے وقتوں میں ہائبرڈ جنگ اور ففتھ جنریشن وار لگنے کا خدشہ ہے۔

اللہ پاک ہم سب کو توفیق دے کہ ہم اپنے آپ اور دوسروں کی عزتوں پر انگلیاں نا اٹھائیں اور ہمیں ہمت دے کہ ہم آئندہ آنے والے نقصانات سے بچا جا سکے اور دنیا کو خانہ جنگی سے بچایا جاسکے۔

پاکستان زندہ باد

تحریر: حسیب احمد
Twitter= @JaanbazHaseeb

Subscribe by Email

Follow Updates Articles from This Blog via Email

No Comments

About

Search This Blog

About Us

About Us
Proud 🇵🇰 || Freelance digital media writer || Blogger || Writer/Columnist for http://BaaghiTV.com & http://Jaanbazhaseeb.blogspot.com || Activist || http://about.me/Haseeb-Ahmed

Subscribe Us